دینہ کے نواحی علاقہ چک اکا کی معروف سیاسی شخصیت سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس و سابق ممبر ضلع کونسل جہلم ملک صابر حسین علالت کے باعث لندن میں انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ 10 مئی بروز بدھ دن 3 بجے چک اکا کرکٹ اسٹیڈیم دینہ میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم ملک صابر حسین انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے، ان کی وفات سے علاقہ بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی، مرحوم سابق وائس چیئرمین ملک صداقت حسین، ملک رفاقت حسین، ملک رفیق، ملک صنم، ملک کاشف اور ملک نوید کے والد محترم تھے۔
ملک صابر حسین چند ماہ سے لندن ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں بیماری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئے، مرحوم ملک صابر حسین کی جسدخاکی 10مئی بروز بدھ کو لندن سے آبائی گاؤں چک اکا دینہ پہنچے گی جہاں مرحوم کی نماز جنازہ دن 3 بجے چک اکا کرکٹ اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم ملک صابر حسین کی وفات سے علاقہ بھر میں سوگ کا عالم، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی سیاست میں گزاری اور مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے ۔