عمران خان ملک و قوم کے لیے سیاسی مافیا سے لڑ رہے ہیں۔ چوہدری رضوان منور

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری رضوان منور نے کہا ہے کہ عمران خان ملک و قوم کے لیے سیاسی مافیا سے لڑرہے ہیں۔ عمران خان ملک کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ملک وقوم کی اْمید اور مسیحا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 67 میں ہونے والی ضمنی انتخابات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری کے ہاتھوں لٹے ہوئے تباہ حال ملک کو اْٹھایا، اْسے سنبھالا اور بہتری کی جانب گامزن کیا، ملکی خزانے میں 16 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر جمع کیے گروتھ ریٹ اوپراورسرمایہ ملک میں آرہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم اوورسیز پاکستانی، پاکستان میں ڈالرز بھیج رہے تھے ملک مشکل وقت سے تیزی سے نکل رہا تھا، عمران خان ملک کے لیے امید کی کرن تھے، عوام کا اعتماد محبت حمایت عمران خان کی مقبولیت سے خائف اپوزیشن نے گٹھ جوڑ کرکے عمران خان کی حکومت کو گرایا۔ اب پی ٹی آئی نے 13 جماعتوں کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے، آج پھر عمران خان کو 80 فیصد عوام کا ساتھ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 67 چوہدری فواد حسین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.