جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پتنگ فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، ملزمان سے 130 پتنگیں معہ ڈور اور پسٹل برآمد، الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم نبیل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 130 پتنگیں معہ ڈور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم حسن کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔