اس سے بڑی عوام دشمنی کیا ہوگی کہ جہلم میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام بھی روک دیا گیا۔ سماجی حلقے

0

جہلم: حکمرانوں کی اس سے بڑی عوام دشمنی کیا ہوگی کہ ضلع جہلم کی پسماندہ تحصیل پنڈدادنخان میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام بھی روک دیا گیا ۔ رواں سال مالی بجٹ میں جہلم لِلہ 128کلو میٹر ڈیول کیرج وے کے لیے فنڈز مختص نہ کئے گئے۔

ان خیالات کا اظہارتحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی شہری، سماجی، رفاعی اور فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم ٹوبہ ٹراما سینٹر جلال پور شریف کندوال نہر کے لیے بھی فنڈز مختص نہ ہو سکے جس کی بنیادی وجہ یہ ترقیاتی منصوبے پی ٹی آئی کے دور حکومت کے دوران شروع کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سوچنے کا مقام ہے کہ موجودہ حکمران سیاسی اختلافات کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے ساتھ دشمنی پر اتر آتے ہیں۔ حکمران ضلع جہلم اور خصوصاً تحصیل پنڈدانخان ،تحصیل جہلم کے عوام کے چہرے یاد رکھیں۔

عمائدین کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل بھی مرکزی حکومت نے جہلم لِلہ سڑک کے فنڈز جاری نہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا تھا اب 2023مین ایک مرتبہ پھر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک کر سوتیلے پن کا ثبوت دیا ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں محض چند ماہ باقی ہیں حکمرانوں کی نفرت کا جواب نفرت میں دیا جائے گا۔

عمائدین کا کہنا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ترقیاتی منصوبے مکمل کروانے کے لیے فنڈز جاری کریں اگر حکمرانوں نے فنڈز کا اجراء نہ کیا تو آمدہ انتخابات میں بائیکاٹ سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.