دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سٹی ہاؤسنگ میں چائینیز گارد، امام بارگاہ زینبیہ اور قلعہ روہتاس میں محرم الحرام کے حوالے سے جاری مجلس کا دورہ کیا۔
ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، سی ایس او، ایس ایچ او کالا گجراں اور ایس ایچ او دینہ بھی موجود تھے،ڈی پی او جہلم نے چائینیز گارد کی سکیورٹی چیک کی اور ضروری ہدایات دیں۔
ڈی پی او جہلم نے چائینیز گارد کی سیکورٹی چیک کی اور ضروری ہدایات دیں،
ڈی پی او جہلم نے قلعہ روہتاس میں جاری مجلس کا بھی وزٹ کیا،
افسران اور جوانوں کو چیک کیا اور ضروری ہدایات دیں، pic.twitter.com/RozN98zB8z
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) July 20, 2023
ڈی پی او جہلم نے قلعہ روہتاس میں جاری مجلس کا بھی وزٹ کیا،افسران اور جوانوں کو چیک کیا اور ضروری ہدایات دیں،چائینیز ہمارے مہمان ہیں جنکی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے امام بارگاہ زینبیہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سٹی نے انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا امام بارگاہ زینبیہ کا دورہ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،
ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سٹی نے انتظامات کے بارے میں بریف کیا،
پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ pic.twitter.com/ZOo6cSeJbI
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) July 20, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں، جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔