پنڈدادنخان: سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم نے انتقام، تھانہ کچہری اور پٹوار کی سیاست نہیں کی بلا تفریق اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کروائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے جہلم کے ترقیاتی کاموں کو روک کر نون لیگ نے بالعموم اور احسن وبال بالخصوص ایک ولن ثابت ہوئے ہیں، اربوں روپے سڑک پر خرچ ہونے کے بعد باقی فنڈنگ روک کر آپ نے عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے پسماندہ تحصیل پنڈدادنخان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی، بجلی پانی جیسی سہولیات عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی، متعدد منصوبے مکمل ہوئے لیکن حکومت تبدیل ہوتے ہی پاکستان ڈکیت موومنٹ کے وزراء بالخصوص احسن اقبال نے میرے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبے روک دئیے۔
جہلم کے ترقیاتی کاموں کو روک کر نون لیگ نے بالعموم اوراحسن وبال بالخصوص ایک ولن ثابت ہوئے ہیں،اربوں روپے سڑک پر خرچ ہونے کے بعد باقی فنڈنگ روک کر آپ نے عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیا ہے، نہر، ٹراما سنٹرز سمیت تمام منصوبے روک کر ان کے فنڈز ناروال اور وزیروں کے حلقوں منتقل کئے…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 31, 2023
فواد چوہدری نے کہا کہ ٹوبھہ میں ٹراما سنٹر، للِہ جہلم دورویہ سڑک کی تعمیر رکوا کر احسن وبال نے فنڈز اپنے اور دیگر وزراء کے حلقوں میں منتقل کردئیے جہاں ٹھیکیداروں سے کمیشن کھائی جارہی ہے اور حلقہ این اے 67 کی عوام للِہ جہلم دورویہ سڑک کی تعمیر رکنے پر انتہائی پریشان اور مشکلات کا شکار ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جہلم کے مقامی عہدہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ان کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے یہ اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کے لیے قیادت کے سامنے بول نہیں سکتے،فنڈز نہیں لاسکتے۔ ڈاکوؤں کی حکومت ختم ہونے پر جہلم میں خصوصی جشن ہوگا۔