جہلم شہر اور گردونواح میں کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت معمول بن گئی

0

جہلم: شہر اور گردونواح میں کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت معمول بن گئی، شہری بااثر نان بائیوں کی لوٹ مار سے غیر محفوظ، ڈپٹی کمشنر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں موجود ہوٹلوں اور تندوروں پر کم وزن اور غیر معیاری روٹی اور نان کی فروخت معمول بنتی جارہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت15 روپے جبکہ سرکاری آٹے کی روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کر رکھی ہے، نان کی قیمت 20 روپے مقرر کررکھی ہے، نان بائیوں نے روٹی 20 روپے اور نان 25 روپے میں فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے، انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فرضی جمع تفریق کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹس اعلیٰ افسران کو بھجوا دیتی ہے جبکہ شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے فرض شناس ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ گراں فروشوں کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.