جہلم: پاکستان تحریک لبیک کے مرکزی سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی کال پر ملک بھر کی طرح جہلم پریس کلب کے باہر بھی تحریک لبیک کے درجنوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں کارکنا ن نے حکومت کی معاشی پالیسیوں، مہنگائی، ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، کارکنان پر جوش انداز میں مہنگائی نامنظور اور آئی ایم ا یف مردہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیو ں کیوجہ سے متوسط طبقہ پس کر رہ چکا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیوجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کئی سو گنا بڑھ چکی ہیں، اشرافیہ کو مہنگائی سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا مگر غریب طبقہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔
اس موقع پر درجنوں نوجوان موجود تھے۔