سوہاوہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو بینک سے نکلنے والے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں نجی بینک (یونائیٹڈ بینک ) سے ایک لاکھ اسی ہزار رقم نکلوا کر نکلنے والے شہری کو دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے چکوال موڑ کے قریب روک کر گن پوائنٹ پر رقم چھین کر فرار ہو گئے۔
یاد رہے کہ سوہاوہ میں اب تک جتنی وارداتیں ہو چکی ہیں ان میں سے نوے فیصد شہری یونائیٹڈ یا الائیڈ بینک سے رقم نکلوا کر نکلے تھے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سوہاوہ میں اور بھی بہت سے بینک ہیں مگر ان میں سے رقم نکلوا کر نکلنے والوں کے ساتھ آج تک کوئی واردات ریکارڈ میں نہیں۔ قانون نافظ کرنے والے اداروں کو چھان بین کرنے چاہیے کہ ایسی کون سی ٹیکنالوجی ان ڈکیتوں کے پاس ہے کہ انہیں علم ہو جاتا ہے فلاں بندہ بھاری رقم لے کر نکلا ہے؟۔