جہلم: ایس ایچ او سٹی راجہ محمد عمران اور انچارج چوکی کینٹ شاہد امجد کی اہم کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث وسیم عرف چھیما گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم، طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم عرف چھیما، سفیان، خرم اور نگاہ حسین کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے چھینی گئی نقدی رقم 90 ہزار روپے، طلائی زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ راونڈز برآمد کر لیا۔
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں، جنہوں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے بر ریمانڈ جسمانی مزید انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سٹی اور انچارج چوکی کینٹ کو شاباش دی۔