پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ چوہدری ہارون رفیق

0

جہلم: پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،ہم ملک کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے ملک و قوم کو نجات دلانا چاہتے ہیں جو کام تحریک پاکستان کی قیادت نے کیا پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس مشن کو لے کر آگے چلے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی رہنما ء چوہدری محمد ہارون رفیق نے 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ملک محمد افضل اعوان پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان حبیب اللہ منگلا سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنے کارکنان کی ایک مثبت نظریے پہ سوچ بچار کر رہی ہے جو ملک کو انتشار کی سیاست سے پاک کر دے گئی، ہم نے ہر دور میں پاکستان کی بقا کے لئے اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اس کا بھر پور عزم کرتے ہیں۔

چوہدری ہارون رفیق نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ با کردار امیدوار میدان میں اتارے گی۔ پاکستانی عوام کو ایک قوم بنانے کے لیے نظریہ پاکستان کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ساتھ دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.