پی ڈی ایم کا ٹولہ سپریم کورٹ کے خلاف سازش پر اتر آیا ہے۔ چوہدری ظفر اقبال

0

جہلم: پی ٹی آئی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی تحریک اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی اور عمران خان کی مقبولیت میں جتنا اضافہ ہوا ہے شاید اتنا اس سے پہلے کبھی کسی سیاسی جماعت میں دیکھنے کو ملا ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے اس لئے کروڑوں عوام دہائیوں سے حکومتیں کرنے والے سیاست دانوں کی بجائے اپنے شاندار مستقبل کی امید میں پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ سپریم کورٹ کے خلاف جس طرح سازش پر اتر آیا ہے یہ انتہا ہے اور اس کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے حکمرانوں کو مشورہ ہے اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے مزاحمت کرنے کی بجائے انتخابات کی راہ ہموار کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.