پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ

0

دینہ: پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، حکمران عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنی عیاشیاں کم کریں۔ اگرحکمرانوں کی عیاشیاں کم ہوجائیں گی تو خودبدخود حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ غریب بے چارے بھوکے مررہے ہیں اور افسران کو مزید سہولیات دی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم و امیدوار برائے حلقہ پی پی 25 اور سیدضیاء اللہ شاہ بخاری امیرجماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کو حکومت نے غریب عوام پر جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بم گرایاہے،اس سے غریب مزید غریب ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنی عیاشیاں کم کریں تو پھر عوام پر ٹیکس نہ لگانے سے بھی معاشی حالات کنٹرول ہوسکتے ہیں۔لیکن اس ملک میں انہوں نے امیر کو مزید امیرجبکہ غریب کو مزید غریب بنادیا۔ غریب عوام نے بھوک کی وجہ سے خودکشیاں ہی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ حکومت عوام کیلئے بنتی تو یہ عوام کیلئے سوچتی لیکن یہ بس اپنے کیسز ختم کرنے اور اپنے بینک اکاؤنٹ بھرنے کیلئے ایک ساتھ ہوکربنی اور اب ملک کو دیوالیہ بنادیا۔ 170ارب کے ٹیکسز سے ہرضرورت اشیاء کی چیزوں میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ کریں لیکن عوام کی سہولت کو پہلے رکھاجائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.