جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

0

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کالا گجراں کے علاقہ میں امام بارگاہ خاتم النبیین میں جاری مجلس اور تھانہ دینہ کے علاقہ میں سید حسین کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ایس ایچ کالا گجراں اور ایس ایچ او دینہ نے ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔


ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی، محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے، عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں، پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں۔ جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.