جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈی ایچ کیو اسپتال، پناہ گاہ اور سہولت بازار مشین محلہ کا دورہ، اسپتال دورے کے دوران وہاں مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس شعیب کیانی کو اسپتال کے دونوں اطراف میں شجرکاری کرنے، دیواروں کو رنگ و روغن، روڈ کی مرمت، پناہ گاہ میں بہترین صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار مشین محلہ کا دورہ کیا، آٹے کی دستیابی، سبزیوں، پھلوں، پولٹری سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور دیگر سہولیات کو چیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔