ملک میں مارشل لاء لگوانے کیلئے منظم مہم چلائی جا رہی ہے، فواد چوہدری

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا لگوانے کیلیے منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے نوازشریف اور اسحاق ڈار کو فائدہ ہوتا ہے

جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز کا میڈیا سیل اعلیٰ عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے۔ عدلیہ مخالف مہم کا مقصد عدلیہ کو دفاعی پوزیشن پر لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1100 ارب کا جو این آر او لیا گیا، سپریم کورٹ اس کے اوپر فیصلہ دینے والی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 90 دن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ہونے ہیں، اب 60 دن سے بھی کم مدت رہ گئی ہے۔پی ڈی ایم چاہتی ہے الیکشن نہ ہوں کیونکہ الیکشن ہوئے تو عمران خان آتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ملک میں مارشل لاء لگوانے کے لیے منظم مہم چلا رہے ہیں، عدلیہ نظریہ ضرورت کے علاوہ تاریخ نہیں بڑھا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ٹھیک ہوگا تو ملکی معیشت ٹھیک ہوگی، ڈالر کے بڑھنے سے فائدہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.