جہلم میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا بھائی فرخ جمال آفریدی 16 ایم پی او کے تحت گرفتار

0

جہلم میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا بھائی فرخ جمال آفریدی 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء شہریار آفریدی کے بھائی جمال آفریدی کو علاقہ مجسٹریٹ نے مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ رہائی کے بعد جمال آفریدی کو تھری ایم پی او کے تحت احاطہ کچہری سے دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

فرخ جمال آفریدی کو گزشتہ روز ذیشان حیدر کی مدیت میں درج لین دین کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا، چوہدری نوید ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے فرخ جمال آفریدی کو لین دین کے مقدمے میں رہا اور مقدمہ ڈسچارج کرنے کا حکم دیا۔
جہلم میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا بھائی فرخ جمال آفریدی 16 ایم پی او کے تحت گرفتار
عدالت سے رہائی ملتے ہی فرخ جمال آفریدی کو دوبارہ گرفتار جیل منتقل کردیا گیا، ان کو ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فارق کے حکم پر 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.