جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

0

جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر عمران حسین اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کی شناخت فیضان،فرحان اور حسن رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم فیضان سے رائفلز 44 بور اور ملزم فرحان سے خنجر برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.