پانچ سال کے دوران کتنے ووٹرز کا اضافہ ہوا؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے

0

ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اسی دوران الیکشن کمیشن نے نئی ووٹرز لسٹوں کی تفصیلات جاری کر دی ہے، 2018 سے 2023 تک 5 سال میں 2 کروڑ 10 لاکھ 24 ہزار 863 ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2018 میں یہ تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی۔
پانچ سال کے دوران کتنے ووٹرز کا اضافہ ہوا؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی، ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہے۔
پانچ سال کے دوران کتنے ووٹرز کا اضافہ ہوا؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 ہے۔ ملک میں 18 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہو گئی۔

36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708، 46 سے 55 سال کے ووٹرز 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28، 66 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہوگئی ہے۔
پانچ سال کے دوران کتنے ووٹرز کا اضافہ ہوا؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہے، صوبہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہے۔
پانچ سال کے دوران کتنے ووٹرز کا اضافہ ہوا؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے جبکہ بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہے۔

اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.