جہلم میں جشن بہاراں کے نام پر پتنگ بازی، آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں، پولیس تھانوں میں مک مکا کرتی رہی

0

جہلم میں جشن بہاراں کے نام پر پتنگ بازی، آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں پولیس تھانوں میں مک مکا کرتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں نوجوانوں نے بھرپور انداز میں بسنت منائی ،نوجوان کثیرتعداد میں مکانون کی چھتو پر رنگ برنگی پتنگیں اڑاتے رہے اور پوری رات ہلہ گلہ جاری رہا۔ انتظامیہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے مک مکا کرتی رہی۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے پتنگ بازی کے خلا ف دفعہ 144 عائد کر رکھی تھی۔ تاہم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں جشن بہاراں کی آمد کے سلسلہ میں گزشتہ روز پتنگ بازی منانے والے منچلوں نے سرکاری مشینری کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے آسمان پر ہر طرف سینکڑوں رنگ برنگی پتنگیں انتظامیہ کی کوششوں پر پانی پھیرتی نظرآئیں۔

بگل، سائرن اور بوکاٹا کی آوازوں نے شہریوں کا سکون غارت کئے رکھا ،جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں، مرکزی قبرستان، کھلے علاقوں اور اونچی چھتوں پر نوجوانوں اور بچوں کی ٹولیاں پتنگیں اڑانے اور لوٹنے میں مصروف رہی۔

ڈی پی او کی نگرانی میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوزاور محافظ سکوارڈ کی ٹیمیں پتنگ بازوں، پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کو پکڑتی رہی جبکہ تھانوں میں موجود افسران و اہلکاروں نے خوب موٹی دیہاڑیاں لگائیں تاہم عملے کی خواہشات پر پورا نہ اترنے والے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف اکا دکا مقدمات بھی درج کئے گئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو تھانوں کے داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے چاہیے تاکہ تھانوں کے اندر آنے والے افراد کی فوٹیج ریکارڈ میں محفوظ ہو اور بعد میں تحقیقات کے دوران نشاندہی ہو سکے کہ پولیس نے کن لوگوں کو حراست میں لیکر تھانے میں لایا گیا اور کن آئین شکن لوگوں کے ساتھ معاملات کرنے کے بعد ڈھیل دی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.