جلد سول ہسپتال جہلم کو پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں شامل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پرنئے ائیر کنڈیشنر، ائیر کولر، نئے اسٹریچرز و دیگر سامان فراہم، ایمرجنسی سمیت دیگر حصوں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن، ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس بھی سول ہسپتال کے لئے مختص کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شہر کا سب سے اہم اور بڑا ہسپتال ہے جہاں ہزاروں افراد روزانہ علاج کیلئے آتے ہیں اس ہسپتال کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے بہت جلد ڈسٹرکٹ ہسپتال کو پنجاب کے بہترین ہسپتالوں میں شامل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور نئی مشینری خریدنے کا کام تیزی سے جاری ہے اب تک ہسپتال میں نئے ائیر کنڈیشنر، ائیر کولر، اسٹریچرز سمیت دیگر طبی آلات کی کھیپ پہنچ چکی ہے جبکہ ایمرجنسی، ٹی بی وارڈ اور دیگر حصوں کی تزئین وآرائش کیلئے تعمیراتی کام انتہائی تیزی سے جاری ہے جو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس چوبیس گھنٹے ہسپتال کے لیے مختص کر دی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز اور دیگر گاڑیوں کیلئے پارکنگ شیڈز کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا خود جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن نے مزید کہا کہ طبی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور شعبہ طب میں پائی جانی والے کمزوریوں، آلات و مشینری کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ضلع جہلم کے شہریوں کو تمام ضروری طبی سہولیات ان کے اپنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میسر ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.