جہلم میں خشک سردی میں اضافے کے ساتھ ہی ناک، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ

0

جہلم: خشک سردی میں اضافے کے ساتھ ہی ناک، کان، گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا، چھوٹے بڑے تمام عمر کے افراد کی بڑی تعداد اس وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگی، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ۔ عطائیوں کی موجیں لگ گئیں۔ محکمہ صحت کے ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں خشک سردی کی وجہ سے گلے کی خرابی نزلہ، زکام، کھانسی کے ساتھ بخار کی علامات ظاہر ہونے پر سرکاری ہسپتالوں سمیت مختلف مقامات پر ڈاکٹرز کے نجی کلینکوں پر مریضوں کا رش لگ چکا ہے ۔ محکمہ صحت کی انتظامیہ کی سرپرستی میں نیم حکیم وعطائیوں کے کام میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور محکمہ صحت نے عطائیوں کی روک تھام کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جس کیوجہ سے شہر سمیت ضلع بھرمیں عطائیت پروان چڑھ رہی ہے ، محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے ماحول میں آلودگی کے باعث شہری بیماریوں سے مکمل چھٹکارہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور عطائیت کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.