جہلم میں سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید ترین گاڑی فراہم کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو جدید آلات سے لیس نئی گاڑی ان کے حوالے کی۔
ڈپٹی کمشنر نے گاڑی کے اندر بم ڈسپوزل کے آلات و سسٹم کو چیک کیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ نئی گاڑی کی فراہمی سے سکواڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور سکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر سول ڈیفنس کے اعلی حکام ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور دیگر افسران موجود تھے۔