دینہ میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سلپ ہونے کے باعث ٹرک کی زد میں آ کر شدید زخمی

0

دینہ: جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سلپ ہونے کے باعث ٹرک کی زد میں آ کر شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر جہلم سے شاپنگ کر کے گھر واپس آنے والے موٹرسائیکل سوار میاں محمد عزیز سکنہ کھوجگی دینہ بیوی کا اچانک موٹرسائیکل نمبری JMK-7792 سلپ کر گیا، جس سے پیچھے سے آنے والے ٹرک نمبری 1956-K کی زد میں آ گئے جس سے خاتون کو ٹرک گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا اور خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، موٹروے پولیس اور پولیس سٹی چوکی دینہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی میاں بیوی کو ہسپتال منتقل کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.