تحصیل دینہ اور گردو نواح میں خانہ و مردم شماری کا عمل تیزی سے جاری

0

دینہ: تحصیل دینہ اور گردو نواح میں خانہ و مردم شماری کا عمل تیزی سے جاری، ٹیمیں گھر گھر اور بازاروں میں معلومات حاصل کرنے کے بعد نمبر لگائے جا رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے گھر کے باہر خانہ و مردم شماری کے عمل کے بعد نمبر لگائے، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی طرح تحصیل دینہ اور گردو نواح میں خانہ و مردم شماری کا عمل تیزی سے جاری ہے مختلف ٹیمیں تیزی سے معلومات اکٹھی کرنے کے بعد نمبر لگانے میں مصروف ہیں، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بھی مردم شماری کے عمل میں حصہ لیا اور گھر کے باہر نمبر لگائے، اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس و دیگر پولیس کی بھاری نفری مصروف عمل میں دکھائی دی۔

یاد رہے کہ مردم شماری کی ٹیمیں ابتدائی معلومات کے بعد عمارتوں کے گیٹ ، دیواروں پر نمبر لگانے کی یہ پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری ٹیب پر آنلائن ہو رہی ہے، دوسرے مرحلے میں ٹیمیں گھر گھر جا کر تمام معلومات حاصل کریں گی، مردم شماری آن لائن گھر بیٹھ کر کوڈ آنے والی ٹیم کو دے سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.