پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی بہتر کارکردگی سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔ ناجائز منافع خوروں کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ خود ساختہ مہنگائی کو روکا جا سکے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے قیمتوں میں استحکام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مسلسل چیکنگ اور مانیٹرنگ سے ہی بڑھتی ہوئی خود ساختہ مہنگائی کو روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیکریوں، ہوٹلوں، تندوروں، منڈیوں، دودھ دہی کی دوکانوں سمیت ہر جگہ مسلسل مانیٹر کریں اور بھاری جرمانے کے ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.