ڈپٹی کمشنر جہلم کا اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات اور اساتذہ کی غیر حاضری پر برہم
جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا صبح سویرے اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز کا اچانک دورہ، سکول میں صفائی کے ناقص انتظامات، اساتذہ کی غیر حاضری پر اظہار برہمی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اسلامیہ ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سکول میں صفائی کی صورتحال کو چیک کیا سکول میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، واش روم انتہائی گندے پائے گئے جبکہ سکول میں نصف سے زیادہ اساتذہ غیر حاضر پائے گئے۔
ڈی سی جہلم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن، ڈی او ایجوکیشن اور سکول پرنسپل سے جواب طلب کر لیا ہے۔