جہلم شہر کی صفائی کے مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جا رہا ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا، سٹاک اور پیمانے چیک کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے پیٹرول پمپ مالکان کو سختی سے تنبیہہ کی کہ بلاتعطل پٹرول و ڈیزل کی سیل کو جاری رکھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوئی قلت پیدا کرنے والے پمپس کے لائسنس کینسل کر دیے جائیں گے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے صفائی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم شہر کی صفائی کے مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل نکالا جا رہا ہے، بذات خود روزانہ فیلڈ میں موجود رہ کر کام کی نگرانی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی بہتری کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.