دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے ترکی میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے کولیکشن پوائنٹ مین چوک دینہ میں قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکی و شام میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں افراد کی ہلاکتیں اور بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر کولیکشن پوائنٹ قائم کر دیا جہاں لوگ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں اور ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، جتنی مدد ہو سکتی ہے، عوام اس میں حصہ ڈالے۔ مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔