زرعی رقبے پر ڈرپنگ سسٹم لائن سے 2 لاکھ روپے مالیت کے 38 وال چوری

0

کلرسیداں میں نامعلوم چور زرعی رقبے پر ڈرپنگ سسٹم کے تحت بچھائی جانے والی پائپ لائن سے 2 لاکھ روپے مالیت کے 38 وال چوری کرکے لے گئے۔

ذرائع کے مطابق دھمالی کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے سردار محمد آصف نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ ڈھوک بائیں میں واقع اپنے ڈیم سے ڈرپنگ سسٹم سے ملحقہ 8 ایکڑ زرعی رقبے پر پائپ لائن بچھائی ہوئی ہے، آج گندم کی کاشت کے بعد رقبے میں سپرے کرتے ہوئے پتہ چلا کہ کوئی نامعلوم چور تمام 38 وال کھول کر لے گیا ہے۔

محمد آصف کے مطابق مسروقہ والز کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ روپے ہے۔ کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.