پنجاب حکومت نے غیر رجسٹر ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

0

جہلم: پنجاب حکومت نے غیر رجسٹر ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، پنجاب کے 315 غیر رجسٹر ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نشاندہی کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اکثریت ٹیکنیکل اور وکیشنل ادارے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی تعلیم دیتے ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں 16 ٹیکنیکل ادارے موجود ہیں۔

لاہور میں سب سے زیادہ 52 غیر رجسٹر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے موجود ہیں بہاول نگر میں 27 بہاولپور میں 15 غیر رجسٹر ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ تعلیمی ادارے غیر رجسٹرڈ ہیں، اس کے علاوہ خانیوال میں 15 غیر رجسٹر تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ سے رجسٹریشن لازمی ہے، تمام غیر رجسٹر ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو فوری کام بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، ٹیکنیکل تعلیمی اداروں میں فیکلٹی لیبارٹریز لائسنس کے معیار کے مطابق ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.