پنڈدادنخان: کسانوں کو کھاد کی فروخت حکومتی نرخوں پر یقینی بنائی جائے، محکمہ زراعت کسانوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے کھاد ڈیلروں سے میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ہونے والی میٹنگ میں محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت سٹاف نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی کھاد کی فروخت حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ نرخوں پر یقینی بنایا جائے گا۔ کھاد کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اے سی پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ پنجاب حکومت کسانوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، کسانوں کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے۔