جہلم: الیکشن کمیشن نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں پنجاب پولیس کی ترقیوں پر پابندی لگا دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی پروموشن پر پابندی لگا دی ہے۔ راولپنڈی ریجن میں پولیس فورس کے جوان شدید ذہنی کوفت اور اذیت کا شکار ، جس کی وجہ سے پنجاب پولیس کے جوانوں کی کارکردگی پر اثر پڑ رہا ہے۔
پنجاب پولیس نے چیف الیکشن کمیشن کے اس ظالمانہ حکم نامہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے اداروں کے مابین دوری اور خلاء قرار دیا ہے۔
پنجاب پولیس نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے راولپنڈی ریجن کی پولیس کی حق تلفی کا تدارک کرتے ھوئے انہیں بھی پابندی سے استثنیٰ دیا جائے بصورت وہ اپنے حقوق کیلئے معزز عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے آئین و دستور سب کیلئے ایک ہی جیساہونا چاہئے۔ پنجاب پولیس مشکل حالات میں قانون پر عملدرآمد کرتی چلی آرہی ہے۔
جوانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدید ذہنی دباؤ کے سبب اس سال ہونے والے قومی و صوبائی انتخابات کو بہتر شفاف اور پر امن بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کس طرح کریںگے؟۔