دینہ: تحریک انصاف نے ملک کی عزت خاک میں ملانے کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑی ، عمران خان ملک کا سب سے بڑا فسادی ہے، آج اس کے حالات کی وجہ سے ملک مشکلات کے دور سے گزر رہا ہے، الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے ویسے بھی جو سپریم کورٹ کا آرڈر ہے اس کے تحت یہ آرڈر متنازعہ ہے پارلیمان پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں، چار تین کے فیصلے سے یہ پٹیشن ڈسمس ہو چکی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 14مئی کے الیکشن کے حوالے سے جو پٹیشن چل رہی ہے اس کا جواز نہیں ہے، بہتر اسی میں ہے کہ الیکشن کمیشن جو آئینی ادارہ ہے وہ مطمئن ہو اور آئینی الیکشن کروانے کے قابل ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت حکومت اور اتحادی جماعتوں کا یہی موقف ہے کہ الیکشن ایک ہی دن میں ہوں ہمارے نزدیک اکتوبر میں ایک تاریخ پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن ہونے چاہئے اسی میں عوام کی بہتری ہو گی اور ووٹ کی عزت بھی ہو گی، سپریم کورٹ کا ایک مخصوص بنچ ایسے فیصلے کے تحت جس میں سپریم کورٹ کے ججز کے خود تحفظات ہیں سپریم کورٹ کا آرڈر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسی طریقے سے آگے چلیں گے تو میرے نزدیک معاملات حل نہیں ہوں گے اور اگر ایک مخصوص بنچ جس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اس کو بالکل اگنور کرے گا، ایک فیصلہ جو متنازعہ ہے اس کے تحت اگر بلڈوز کرنے کی کوشش کرے گا تو الیکشن کمیشن کے اختیارات پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں اور پارلیمان کی بھی توقیر کو مد نظر نہیں رکھتے، اس طرح معاملات چلائیں گے تو ایسے معاملات سلجھیں گے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے اور کب آئیں گے جب وہ مناسب سمجھیں گے، جو زیادتی ظلم سے میاں نواز شریف کو گزارا گیا اور ان کو ظلم سے گزارنے کی وجہ سے جو ظلم ہماری عوام اور ملک کے ساتھ کیا گیا وہ میاں نواز شریف ہی ہیں اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر یہ جانتے ہوئے بھی کہ جعلی سزا ہو گی پاکستان واپس آئے تھے، میاں نواز شریف اس ملک کے بیٹے ہیں اور ملک کے 3بار منتخب وزیر اعظم ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلال اظہر کیانی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے تحریک انصاف یہ خیال اپنے دل سے نکال دے کہ ہم الیکشن چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں، انشاء اللہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور سب کو پتہ لگ جائے گا۔