منگلا: پاکستان کا دوسرا بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم پانی سے بھر گیا، منگلا ڈیم میں پانی کی 1242 فٹ گنجائش تھی جو مکمل طور پر بھر گیا، کسی بھی وقت 75 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا سکتا ہے، ڈیم انتظامیہ نے جہلم اور میرپور انتظامیہ کو الرٹ اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دوسرا بڑا آبی ذخیرہ منگلا ڈیم جس میں پانی کی 1242فٹ گنجائش تھی جو مکمل طور پر بھر گیا جس سے 17 اگست سے دریائے جہلم میں 75000کیوسک پانی چھوڑا جا سکتا ہے۔
ایک الرٹ میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے مقامی انتظامیہ کو مطلع کیا ہے کہ 17 اگست سے دریائے جہلم میں 75 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جائے گا۔
الرٹ کے بعد جہلم اور میرپور انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
جہلم انتظامیہ نے دریائے جہلم کے کنارے رہنے والے لوگوں سے بھی کہا ہے کہ وہ نقصانات سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے 2020 کے بعد منگلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔ اس سے ہائیڈل پاور کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ زرعی ضروریات کے لیے بھی گزشتہ سالوں کی نسبت وافر پانی دستیاب ہو گا۔