جہلم میں حضرت امام حسین ؑ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

0

جہلم میں حضرت امام حسین ؑ اور شہدائے کربا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور اُن کے رفقا کے چہلم کے موقع پرجہلم میں شبیہ عَلم و ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔ عزاداروں کی نوحہ خوانی اور ماتم، جلوسوں کی گزر گاہوں پر پانی کی سبیلوں اور لنگر کا انتظام کیا گیا۔

جہلم میں تمام جلوس بیٹھک شیخ مراد بخش سے اکٹھے ہو کر ایک بڑے جلوس کی شکل میں سول لائن روڈ سے شاندار چوک، تحصیل روڈ، مین بازار، کناری بازار، چوک اہل حدیث اور ٹویا محلہ سے ہوتا ہوا بیٹھک شیخ مراد بخش پر اختتام پذیر ہوا۔

منعقدہ جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے جاری جلوس کا دورہ کیا اور پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔


ڈی پی او جہلم نے آر پی او راولپنڈی کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم نے جلوس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی اور جلوس کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں اور کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، پولیس افسران و جوان چہلم کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں۔

چہلم میں سینکڑوں پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سر انجام دی۔ علاوہ ازیں جلوسوں کے گرد و نواح میں پٹرولنگ کے موثر نظام کے لیے پولیس کے متعدد دستے بھی تعینات کئے گئے تھے جو جلوس کے اختتام تک آن ڈیوٹی رہے۔جلوسوں کے مقررہ راستوں کی بلند عمارات پر سنائپرزبھی تعینات کیے گئے تھے۔

لمحہ با لمحہ کی صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے سپیشل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیاتھا۔ منتظمین/ لائسنس داران نے پروگرامز میں شمولیت اختیار کرنے والے زائرین کی باڈی سرچ کے لیے اپنے رضا کار تعینات کیے جن کے سکیورٹی کور کے لیے پولیس کے مسلح جوان موجود تھے۔تمام جلوسوں کی نگرانی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے کی گئی۔

جلوسوں کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا گا۔شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی جانب سے فورتھ شیڈول میں درج اشخاص کی کڑی نگرانی کی گئی۔

عوامی و سماجی حلقوں نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.