جہلم: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ پولیس کے اعلی افسران نے پنجاب حکومت کو تجویز دے دی، لائسنس کی فیس میں اضافے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی۔
لرنر لائسنس کی فیس ٹکٹ 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز جبکہ موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 5 سو سے بڑھا کر 2 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے موٹرکار اور جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ساڑھے 9 سو کے بجائے 4 ہزار کرنے کی تجویز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح ایل ٹی وی لائسنس کی فیس 950 سے 4 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ایچ ٹی وی لائسنس کی فیس ساڑھے 4 سو سے 4 ہزار روپے انٹرنیشنل لائسنس کی فیس 4 ہزار کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔
حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئی فیسوں کی وصولی کے ساتھ لائسنس جاری ہوں گے۔