چمن میں شدید برفباری کے باوجود فریضہ انجام دینے والے باہمت پولیو رضا کار

0

چمن: بلوچستان کے علاقے چمن میں شدید برفباری کے باوجود فریضہ انجام دینے والے پولیو رضاکاروں نے سب کے دل جیت لیے۔

چمن کی یونین کونسل میں پولیو رضا کار برفباری میں پھنسے مگر انہوں نے پریشانی کے بجائے اپنا کام جاری رکھا اور گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

پولیو رضاکاروں کی ویڈیو سامنے آئی تو سب نے اُن کی ہمت اور عزم کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اُن کو احتیاط کا مشورہ بھی دیا۔

دوسری جانب چمن میں شدید برفباری سے توبہ اچکزئی میں آمدورفت کے راستے بند ہوگئے جس کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے، جن میں بوڑھے اور بیمار افراد جبکہ بچے بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.