دینہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص اور خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

0

دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار داماد اور ساس کو کچل کر ہلاک کر دیا، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے موٹرسائیکل سوار خاتون اپنی والدہ کے ختم پر دینہ آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پٹیاں چک لودھی کے رہائشی ارشد ولد صفدر عمر 50 سال اور نگہت بی بی زوجہ محمد خلیق عمر 70 سال جو کہ دینہ ٹھیکریاں کی طرف موٹر سائیکل پر آ رہے تھے کہ پرل گلوبل سٹی دینہ کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر دے ماری۔
دینہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص اور خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ارشد اور نگہت بی بی ٹرک کے نیچے آ گئے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں بری طرح مسخ ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والی خاتون نگہت بی بی اپنے داماد ارشد کے ہمراہ اپنی والدہ کے ختم پر آ رہی تھی، گھر میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ اور ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے داماد اور ساس کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس تھانہ دینہ نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.