ڈائریکٹر آئیسکو نوابزادہ راجہ طالب مہدی کا آئیسکو سرکل جہلم کا دورہ، ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی

0

جہلم: ڈائریکٹر آئیسکو نوابزادہ راجہ طالب مہدی کا آئیسکو سرکل جہلم کا دورہ کیا، ایس ای سرکل جہلم شہزاد فیصل، ایکسین اور ایس ڈی اوزنے ان کا استقبال کیا اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ دورہ کے موقع پر نوابزادہ طالب مہدی نے تمام ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ایس ای شہزاد فیصل نے محکمانہ مسائل کے بارے میں آگا ہ کیا، نوابزادہ طالب مہدی نے ان کے مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئیسکو نوابزادہ طالب مہدی نے آئیسکو سرکل آفس جہلم کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس ای جہلم سرکل نے ایکسین جہلم اور ایس ڈی اوز جہلم نے نوابزادہ طالب مہدی کا استقبال کیا ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع ڈائریکٹر آئیسکو نے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ چکوال، تحصیل گوجرخان، سوہاوہ، دینہ، پنڈدادنخان، تحصیل سرائے عالمگیر اور جہلم کے ایس ڈی اوز اور افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایس ای شہزاد فیصل نے ڈائریکٹر آئیسکو نوابزادہ طالب مہدی کو محکمانہ مسائل سے آگا کیا، اس موقع پر نوابزادہ طالب مہدی نے محکمہ کے ان مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ طویل میٹنگ میں تمام تحصیلوں کے افسران نے اپنے اپنے سرکل میں جو جو محکمانہ مسائل ہیں ان کی رپورٹس پیش کیں۔

ڈائریکٹر آئیسکو نے تمام رپورٹس لے لیں اور ان کو بھی جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے آئیسکو سرکل جہلم میں تمام افسران اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور کوشش کریں کے اس سے بھی بہتر کام ہو آپ کی محکمانہ مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے تا کہ آپ اپنے کام کو بہتر طریقے سے کر سکیں آپ کا کام بہتر ہو گا تو اس کے اثرات عوام تک پہنچیں اس کے علاوہ افسران نے اپنی اپنی مشکلات بھی بتائیں جن کے فوری حل کیلئے اعلی حکام سے ڈائریکٹر آئیسکو نے اعلی احکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

میٹنگ کے اختتام پر تمام شرکاء نے نوابزادہ طالب مہدی کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.