سول اسپتال کی ایمرجنسی میں لیڈی سٹاف تھانیدار بن گئی، خواتین مریضوں سے تفتیش کرنے لگی

0

جہلم: سول اسپتال کی ایمرجنسی میں لیڈی سٹاف تھانیدار بن گئی، خواتین مریضوں سے طبعی معائنہ کے دوران تفتیش کرنے لگی، خواتین کی ایمرجنسی میں پیرامیڈیکل کا لڑکا خواتین مریضوں کے لیے تعینات کردیا گیا، ایم ایس سول اسپتال تمام حالات سے بے خبر، شہریوں کا کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کی ایمرجنسی میں قائم خواتین وارڈ میں تعینات سٹاف کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی، کالاگجراں کی رہائشی معمر خاتون رحمت بی بی حادثہ میں زخمی ہو ئیں اور اسپتال لائی گئی تو لیڈی ڈاکٹر نے چیک کرنے کے بعد ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کیا تاکہ زخمی خاتون کو طبعی امداد دی جاسکے۔

ایمرجنسی وارڈ کے ملحقہ کمرے میں تمام سٹاف چائے پکوڑے کھانے میں مصروف تھے جبکہ خواتین کو طبعی امداد دینے کے لیے میل سٹوڈنٹس موجود تھا، اکثر خواتین وارڈ میں میل سٹاف سے طبعی امداد لیتی ہچکچاہتی نظر آئی، مسلسل دوبار دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد نرس نے آکر زخمی خاتون کے ساتھ آئی خاتون سے بدتمیزی شروع کردی اور تھانیدار کی طرح تفتیش شروع کردی، سول اسپتال کے بگڑتے حالات کی وجہ سے ایم ایس سول اسپتال بالکل بے خبر ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے کہ اسپتال کے حالات کا خود جائزہ لیں اور بدتمیز سٹاف کو یہاں سے منتقل کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.