سوئی نادرن گیس کی لاپرواہی، جہلم میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری

0

جہلم: سوئی نادرن گیس کی جانب لا پرواہی یا دین سے بیزاری کا عملی مظاہرہ شعبان المعظم کے پہلے روز سے نصف شب تا نماز فجر غیر اعلانیہ طور پر کی جانیوالی سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جہلم شہر میں شب برات کے موقع پر بھی نہ رک سکا۔

شہرسمیت ملحقہ علاقوں کے ہزاروں گھر یلو صارفین اور شب بیداری کرنے والے روزہ دار بری طرح خوار ہوئے، لکڑیاں جلانے والے چولہے گیس سلنڈر، الیکٹرک مائیکروویو، الیکٹرک ہیٹر وغیرہ کی متبادل سہولت نہ رکھنے والے روزہ داروں نے تند در بند ہونے بیکری کی مصنوعات میسر نہ آنے پر دودھ، پانی اور دیگر مشروبات وغیرہ سے روزہ رکھا۔

شہریوں خاص طور پر مذہبی حلقوں نے ماہ شعبان کے موقع پر سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبان المعظم کو سر کار مدینہ نبی مکرم محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اپنا مہینہ قرار دیا اور اسی مناسبت سے علاقہ مکین شب برات پر رات بھر خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ دن کا روزہ بھی رکھتے ہیں مگر سوئی نادرن گیس حکام نے اس مقدس ترین دن کو ذرا بھر اہمیت نہ دی اور روزہ داروں کو اذیت ناک صورتحال سے دو چار کر دیا۔

عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پٹرولیم سے اس ماہ مقدس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ فوری طورپر ختم کرانے اور شب برات پر اس قسم کی مجرمانہ اور غیر ذمہ دارانہ حرکت کے مرتکب سوئی نادرن حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.