جہلم کی سیاست میں ہلچل شروع، ندیم خادم اور مہر فیاض کا سوہاوہ کا دورہ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

0

سوہاوہ: جہلم کی سیاست میں ہلچل شروع، سوہاوہ شہر میں سیاسی جماعتوں کی بیٹھک، چوہدری ندیم خادم اور مہر فیاض کی غلام حسین کیانی کے گھر آمد، سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی تحصیل سوہاوہ کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما غلام حسین کیانی کے گھر آمد ہوئی۔

اس موقع پر معززین علاقہ اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیاسی بیٹھک میں آئندہ آنے والے الیکشن میں ضلع جہلم کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر غلام حسین کیانی نے کہا کہ اس بار مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم میں کلین سویپ کرے گی اور ضلع جہلم ایک بار پھر ترقی کی راہ پر چل پڑے گا اور آئندہ کسی کرپٹ ٹولے کو ضلع جہلم میں جگہ نہیں بنانے دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.