جہلم: تعلیمی معیار کو بہتر بنائے بغیر مستقبل کے چیلنجر کا مقابلہ آسان نہیں، طلباء و طالبات ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ان کو جدید تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رکھنا ہماری قومی ضرورت ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ گرلز اور بوائز ہائی سکول سنگھوئی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے سکول کی مختلف کلاسوں میں جا کر طلبا و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا، اساتذہ کی حاضری چیک کی اور طلباء و طالبات سے نصابی سوالات کئے جبکہ خود بھی طلباء و طالبات کو پڑھایا۔
ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں میں سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور طلباء و طالبات کو دلچسپی سے تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی۔