ضلع جہلم کے تندور مالکان نے سادہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں 5 روپے کا خود ساختہ اضافہ کر دیا

0

جہلم: ضلعی انتظامیہ غائب، شہر سمیت ضلع بھر کے 90 فیصد تندور مالکان نے سادہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں 5 روپے کا خود ساختہ اضافہ کر دیا، شہری سراپا احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے تندور مالکان نے حکومتی احکامات کو پاؤ ں تلے روندتے ہوئے سادہ روٹی 20 روپے جبکہ نان 25 روپے میں فروخت کرنا شروع کردیا۔ دوسری جانب حکومت پنجاب کی طرف سے نان روٹی کے نرخوں میں باضابطہ کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔

تندرو مالکان کا کہنا ہے آٹے کی شارٹیج اور سوئی گیس کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجبوراً روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، سادہ روٹی کی سرکاری قیمت میں 5 روپے اضافے کے لیے انتظامیہ سے رجوع کریں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کی سرپرستی میں مگن ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرپرستی کے بغیر تندور مالکان کسی صورت اضافی نرخوں پر نان یا روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں تندور مالکان نے جنگل کا قانون نافذ کررکھا ہے جس کیوجہ سے غریب دیہاڑی دار محنت کش 2 وقت کی روٹی کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی ، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے فرض شناس، ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ اپنے بیوی بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.