جہلم کی عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترکی اور شام کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیرصدارت ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے ضلع جہلم مثالی رہا ہے اور اسی طرح امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

ترکیہ اور شام زلزلہ زدگان کے حوالے سے ڈپٹی نے تمام علماء کرام سے اپیل کی کہ مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور مساجد میں فنڈز ریزنگ کی جائے، علماء کرام مخیر حضرات کو ترغیب دیں کہ وہ دل کھول کر مالی امداد اور ضرورت کی دیگر اشیاء بالخصوص کمبل، گرم کپڑے وغیرہ ریلیف کیمپس میں جمع کرائیں تاکہ ہم اپنے ترک اور شام کے مسلمان بھائیوں کی بھرپور مدد کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کی عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترکی اور شام کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، ان کی مالی امداد ہمارا انسانی اور دینی فریضہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.