سوہاوہ میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

0

سوہاوہ میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، تین شدید زخمی افراد کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جہپم اور پختون گروپوں کے درمیان تندور کے سامنے تندور لگانے پر جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پولیس نے بتایا کہ پولیس تھانہ سوہاوہ اور ایلیٹ فورس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درجنوں افراد ہسپتال کے باہرجمع ہو گئے جبکہ جہلم پولیس نے مزید نفری طلب کر لی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.