جہلم میں گلے پر ڈور پھرنے سے 15 سالہ لڑکا زخمی

0

جہلم میں گلے پر ڈور پھرنے سے 15 سالہ لڑکا زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمی لڑکے کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود جہلم شہر اور گردونواح میں خونی کھیل پتنگ بازی عروج پر پہنچ چکی ہے، اس خونی کھیل کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔ جہلم کے علاقہ پیرا غیب اسلامیہ سکول جہلم کے قریب 15 سالہ عثمان خالد ولد خالد حسین گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

عثمان نامی لڑکا موٹرسائیکل پر سوار تھا، ریسکیو 1122 نے لڑکے کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.