جہلم شہر سمیت گردونواح میں قائم بازاروں میں گراں فروشی عروج پر

0

جہلم: شہر سمیت گردونواح میں قائم بازاروں میں گراں فروشی عروج پر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت، اندرون شہر کے بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ناقص اشیاء کی مہنگے داموں فروخت معمول بن چکی ہیں، عوام کمر توڑ مہنگائی میں معیاری اور سستی اشیاء خریدنے کی بجائے درجہ دوئم اور درجہ سوئم کی اشیاء درجہ اول کے نرخوںپر خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہر کی سماجی رفاعی، فلاحی، مذہبی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے غریب سفید پوش طبقے کو تاجروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے گرانفروشی کے مرتکب افراد نے اپنی الگ ریاست قائم کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ ، مال بناؤ پالیسیوں پر گامزن ہیں جس کیوجہ سے غریب سفید پوش طبقہ زندہ درگور ہو چکا ہے۔

سماجی رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور گرانفروشوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.