سابق ایم پی اے چودھری ظفر اقبال دوبارہ گرفتاری کے بعد رہا

0

جہلم: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری ظفر اقبال کو ضمانت کے بعد رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری ظفر اقبال کو تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا،سابق ایم پی اے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند تھے۔

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے چودھری ظفر اقبال کی رہائی کے احکامات جاری کئے تھے،جسٹس انوار الحق پنوں نے رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے رہائی کے آرڈر کئے تھے۔

گزشتہ رات چودھری ظفر اقبال کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا، سابق ایم پی اے چودھری ظفر اقبال کو تھانہ سوہاوہ پولیس نے امانت میں خیانت کے ایک مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔

سابق ایم پی اے چودھری ظفر اقبال کو تحصیل سوہاوہ علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سابق ایم پی اے کے وکلاء چوہدری تصدق ایڈووکیٹ اور چوہدری زاہد مونن شیر مسعود ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔ علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق ایم پی اے کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.